• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور،مانگامنڈی میں دو بچوں سے زیادتی کی کوشش ،2ملزم گرفتار

لاہور(نمائندہ جنگ)مانگا منڈی اورلاہورچونگی امرسدھو میں بچوں کےشورمچانے پرشہریوں نےزیادتی کی کوشش ناکام بنادی ،دوملزمان کوپکڑکرپولیس کے حوالےکردیا۔مانگا منڈی کے علاقہ تالاب سرائے گاؤں میں 20 سالہ ملزم عمر 5 سالہ علی عباس کو دکان سے اٹھا کر کھیتوں میں لے گیا۔ ملزم نے علی عباس سے مبینہ زیادتی کی کوشش کی ، بچے کے شور مچانے پر مقامی افراد نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ میڈیکل رپورٹ آنے پر مزید کارروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب چونگی امرسدھو کےمیوہ محلہ میں شہریوں نے ایک کمسن بچی سےزیادتی کی کوشش کو ناکام بنادیا۔ بچی کے شور مچانے پر اہل محلہ نےملزم کوپکڑلیا۔ شہریوں نے ملزم کی خوب درگت بنانے کے بعد اسے مقامی پولیس کے حوالے کردیا۔
تازہ ترین