• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھرنے والے ایک بار پھر اکٹھے ہورہے ہیں، مریم نواز

Rivals Are Coming Together Again Maryam Nawaz

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ دھرنے والے پھر اکٹھے ہورہے ہیں۔

مریم نواز نےلاہورمیں اپنی والدہ کلثوم نوازکےانتخابی حلقےاین اے 120کا دورہ کیا،وہ مزنگ کے علاقے میں گئیں جہاں انہوں نے علاقہ مکینوں کے مسائل دریافت کیے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے مزید کہا کہ زرداری اورعمران خان اکٹھےنہیں ہوں گےتو پتہ کیسے چلے گا کہ سازشی کون ہے،دھرنے والے پہلے بھی ناکام ہوئے اب بھی ہوں گے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ زینب کا قاتل جلد گرفتارکرلیاجائےگا اور اسے عبرتناک سزاملے گی ۔

تازہ ترین