• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وین ڈیم اورمائیک ٹائیسن کی فلم کک باکسر ریٹیلیئشن کا نیاٹریلر

ناز ایکشن ہیرو جین کلاڈ وین ڈیم اورمائیک ٹائیسن کی نئی مارشل آرٹ فلم کک باکسر، ریٹیلیئشن کا نیاٹریلر جاری کر دیا گیا۔

ہدایت کار دیمتیری لوگو تھیسٹک کی یہ فلم کِک باکسر کڑی کا ساتواں حصہ اور 2016ءکی 'کِک باکسر وینجینس کی سیکوئل فلم ہے جس کی کہانی ایک بار پھر ایک ایسے ماہر مارشل آرٹ کھلاڑی کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنا ثانی نہیں رکھتا اور اپنے حیرت انگیز فن سے مدِ مقابل فائٹر کو دھول چٹوا دیتا ہے۔

رابرٹ ہِکمین اور دیمتیری لوگو تھیسٹک کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں گزشتہ کِک باکسر فلموں میں ایکشن دکھانے والے جین کلاڈ وین ڈیم ایک بار پھر مرکزی کردار میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

نامورباکسر مائیک ٹائیسن اورمشہور فٹ بالر رونالڈینو سمیت ایلیئن موئسی، کرسٹوفر لیمبس، سارا ملاکل اوراسٹیفن سویڈلنگ اہم کرداروں میں دکھائی دیں گے۔

ایکشن، مار دھاڑ اور مارشل آرٹ کے شاندار کرتب پر مبنی مناظر کی عکاسی کرتی یہ سنسنی خیز فلم26جنوری کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے ۔

تازہ ترین