• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنب،اسلحےکے زورگھرسےاغواءجواں لڑکی بازیاب نہ ہوسکی،ورثاء کی خودسوزی کی کوشش

رانی پور (نامہ نگار)کنب شہر سے گزشتہ روز اغوا ہونے والی سترہ سالہ بی بی انصاری بازیاب نہ ہو سکی، جبکہ مغوی لڑکی کے ورثاء نے احتجاجی مظاہرے کے دوران خودپر پٹرول چھڑک کر خودسوزی کرنے کی کوشش کی جو ناکام بنادی گئی۔مغوی لڑکی کے ورثاء نےاعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی بی انصاری کوباز یا ب کرا کے انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔کنب شہر کی شہباز کالونی سے گزشتہ روز اغوا ہونے والی بی بی انصاری کی بازیابی کے لئے والدہ شبنم بہن شبانہ، ثناء سنڌو کی سربراہی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔اس موقع پر مسمات شبانہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک روز قبل بااثر جمیل المعروف رابيل اور آصف مہر گھر میں داخل ہو کر ہماری نوجوان لڑکی مسمات بی بی کو اسلحے کے زور پر اغوا کر کے لے گئے ابھی تک اس کا کوئی پتہ نہیں چل سکا ہمیں خدشہ ہے کہ بااثر افراد انہیں مار دینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم غریب لوگ ہیں،بااثر جمیل اور آصف گزشتہ شب گھر میں داخل ہو کر کیس سے ہاتھ اٹھانے کے لیے دباؤ ڈالا اور ہم کوجان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ہم اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بی بی انصاری کو بازیاب کرا کے انصاف فراہم کیا جائے۔
تازہ ترین