• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحصیل کوٹڈیجی کے گوٹھ جانی برڑا کا گورنمنٹ اسکول بند

خیرپور(بیورورپورٹ) خیرپور کی تحصیل کوٹڈیجی کے گوٹھ جانی برڑا کا گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول گذشتہ تین برس سے بند پڑا ہوا ہے گاؤں کے ایک شخص نے اسکول میں مویشی باندھ رکھے ہیں یہ بات دیہاتیوں نے پریس کلب خیرپور پہنچ کر صحافیوں کو بتائی دیہاتی اسکول میں بندھے ہوئے مویشیوں کے فوٹو بھی نکال کر لائے تھے جو انہوں نے صحافیوں کو دکھائے دیہاتیوں کا کہنا تھا کہ اسکول تین برس سے بند ہے گاؤں کے ایک شخص نے اسکول کی عمارت پر قبضہ کر کے اسکول میں مویشی باندھ رکھے ہیں اسکول بند ہونے سے استانیاں اور دیگر عملہ تین سال سے اسکول نہیں آتا بعد ازاں ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر پرائمری لیاقت علی خاصخیلی نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ مجھے اسکول کے بند ہونے کا علم نہیں ہے وہ اسکول کا دورہ کر کے اسکول کھلوائیں گے اور غیر حاضر استانیوں اور دیگر عملے کے خلاف کاراوائی کریں گے جبکہ جس شخص نے اسکول کو مویشیوں کا باڑا بنا رکھا ہے اس کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔
تازہ ترین