• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میں برطانیہ کی سب سے بڑے لائٹ فیسٹیول کا رنگا رنگ آغاز ہو گیا ہے۔

لندن کے میئر صادق خان نے اس رنگا رنگ میلے کا افتتاح کیا، جس سے لطف اندوز ہونے شہریوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی ہے۔

دلکش روشنیوں سے مزین اس لائٹ فیسٹیول کے انعقاد کے سلسلے میں درجنوںآرٹسٹ یہاں پہنچے ہیں، جنہوں نے اپنی50لائٹ و آرٹ انسٹالیشنزنمائش کے لیے پیش کی ہیں۔

آرٹ اور لائٹ پراجیکشن سے سجے اس منفردمیلے میں جہاں رنگوں و روشنیوں کا امتزاج دکھائی دے رہا ہے، وہیں وڈیوز، لائٹ میپنگ، تھری ڈی ایفکٹس، لائٹ گرافٹی، ملٹی میڈیا پراجیکشن، دیوہیکل تھری ڈی مجسمے اور مختلف آرٹسٹوں کے برقی قمقموں سے جگمگاتے آرٹ ماڈلز بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہے ہیں۔

لومیئر لائٹ فیسٹیول میں ہر رات بلند و بالا اور تاریخی عمارتوں پر لیزر پراجیکشن سے خوبصورت لائٹ شوسجے گااور 4 دن تک اپنے رنگینیاں بکھیرنے کے بعد 21جنوری کو اپنے اختتام کو پہنچے گا۔

تازہ ترین