• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سيالکوٹ ورکنگ باونڈری پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ

Firing Of Indian Forces On Sialkot Working Bondary

سيالکوٹ ورکنگ باونڈری پر دوسرے روز بھی بھارتی افواج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجےمیں 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

بی ایس ایف کی جانب سے مسلسل دوسرے روز بھی سیالکوٹ کی ورکنگ باؤنڈری پر سیزفائر کی خلاف ورزی کی گئی اور 2روز کے دوران شيلنگ اور گولہ باری سےاب تک 2 خواتین جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

ريسکيور 1122 نے زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کیا۔ بھارتی افواج کی جانب سے ہرپال سجيت گڑھ اور چپراڑ سیکٹر کو نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ متعدد دیہاتوں سےسیکڑوں خاندان نقل مکانی کر چکے ہیں۔

تازہ ترین