• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: فرنیچر اور گودام میں لگی آگ پر قابو پالیا

Faisalabad Fire In Furniture Shop And Warehouse

فیصل آباد کے علاقے گلبرگ میں فرنیچرکی دکان اور گودام میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی 8گاڑیوں نے 5گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا، آگ سے فرنیچر اور خام مال جل گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

فیصل آباد میں فرنیچر کی دکان میں لگنے والی آگ نے دکان سے متصل گودام کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گلبرگ کے علاقے میں واقع فرنیچر کی دکان میں شارٹ سرکٹ کےباعث آگ لگی۔ آگ سے دکان اور گودام میں موجود بھاری مالیت کا فرنیچر اور لکڑیاں جل گئیں۔

تازہ ترین