• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیریزامے نے بریگزٹ پر دوسرا ریفرنڈم مسترد کردیا

Uk Pm Theresa May Denies 2nd Referendum

برطانوی وزیراعظم ٹیریزامے نے بریگزٹ کے معاملے پر دوسرے ریفرنڈم کا امکان مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب دوبارہ ووٹ نہیں ہوگا، اس لیے کہ اب یہ ایشو ہے ہی نہیں اور اب بریگزٹ ہی ہوگا ۔

ٹیریزامے نے مزید کہا کہ اگر آج ووٹنگ ہو ئی تو وہی کروں گی، جو پہلے کیا تھا یعنی بیٹھوں گی اور ایشوز کا بغور جائزہ لوں گی۔

ادھر برطانوی اخبار کے مطابق دوبارہ ریفرنڈم ہوا، تو برطانوی وزیراعظم یورپی یونین ہی میں رہنےکو ترجیح دیں گی۔

یاد رہے کہ ٹیریزامے نے جون 2016کے ریفرنڈم میں یورپی یونین میں رہنے کے حق میں ووٹ دیا تھا جبکہ ریفرنڈم میں برطانوی عوام کی اکثریت نے یورپی یونین سے نکلنے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

تازہ ترین