• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لودھراں :اسپیڈو بس طلباء کیلئے وزیر اعلیٰ کا تحفہ ہے،کامران انور

Speedo Bus Service Launched In Lodhran Special Gift For Student

رجب علی مرزا۔۔۔ ریجنل ڈسٹرکٹ سیکریٹری ٹرانسپورٹ لودھراں کا مران انور نے کہا ہے کہ اسپیڈو بس لودھراں اور بہاول پور کے مسافروں کیلئے بہترین جدید سفری سہولت ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب کا لودھراں کے طلباء و طالبات کیلئے بہترین تحفہ ہے۔

ان کا کہناتھا کہ عزیر اعلیٰ نے اسلامیہ یونیورسٹی تک سستی سفری سہولت دیکر تاریخی و مثالی قدم اٹھایا ہے جس سے طلباء کا وقت اور پیسہ بچے گا اور وہ تعلیم پر زیادہ توجہ دے سکیں گے ۔

انہوں نے یہ بات آج یہاں اپنے آفس میں اسپیڈو بس کے حوالے سے اپنے آفس میں اسپیڈو بس کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن رحیم طلب بھی موجود تھے۔ انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ لودھراں کھوکھر ہاؤس اسپیڈوبس اسٹاپ سے اسلامیہ یونیورسٹی تک تقریباً 30کلومیٹر کا سفر ہے جس کا لودھراں میں کم از کم کرایہ دس روپے جبکہ آخری اسٹاپ تک زیادہ سے زیادہ کرایہ 30روپے ہے ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ا سپیڈو بس کے کل 19اسٹاپ ہیں جس میں آٹھ اسٹاپ لودھراں میں ہیں۔

تازہ ترین