• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں پولیس مقابلوں پر پابندی عائد کردینی چا ہئے،نوید اختر

ڈبلن (پ ر)مسلم لیگ ن کے سابق امیدوار اسمبلی آزاد کشمیر راجہ نوید اختر گوگا نے کہا ہے کہ ملک بھر میں پولیس مقابلوں پر پابندی عائد کردینی چا ہئے۔کسی بے گناہ کو مارنا ایسا ہے جیسے پوری انسانیت کا قتل ،ایسا تو سسٹم جہالت کے دور میں بھی نہ تھا۔آج جوان بچوں کی لاشیں سڑکوں پر پڑی ہیں کسی کو کوئی پرواہ نہیں گھر کے واحد وارث کو مارنے کے بعد اسکا گھر کیسے چلے گا۔انہوں نے کہا کہ نقیب خود تو چلا گیا لیکن اس نے حکمرانوں کو جگا دیا دیا۔ بلاشبہ ہمارے ملک میں جہاں پولیس اچھے کام کرتی وہاں اختیارات کا ناجائز استعمال بہت زیادہ ہوتا تھا۔ پولیس کے اندر کالی بھیڑیں اپنی تجوریاں بھرنے کیلئے اور اپنے آقاوں کو خوش کرنے کے لئے پولیس مقابلوں کے نام ہر ہزاروں زندگیاں چھین چکے ہیں۔ متاثرہ خاندان جہاں اپنے پیارے کی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہےوہاں عدالتوں کے چکر لگا لگا کر اپنی جمع پونجھی بھی ضائع کر دیتا ہے اور بالآخر اسے انصاف نہیں ملتا۔
تازہ ترین