• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پپری اولڈ پمپ ہائوس پر مرمتی کام، پانی کی فراہمی5دن بند رہیگی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ پپری کے اولڈ پمپ ہاوس کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ناگزیر فنی نوعیت کے مرمتی کام کررہا ہے اس کام کے دوران 22جنوری کو صبح 8 بجے سے اولڈ پمپ ہاؤس سے 5 دن کیلئے پانی کی فراہمی بند رہے گی تاہم متبادل انتظام کے تحت 40ایم جی ڈی پمپ ہاوس سے پانی کی اضافی فراہمی جاری رہے گی، مرمتی کام کے دوران کراچی کو فراہم کئے جانے والے پانی میں صرف 28 ملین گیلن کی کمی واقع ہوگی ،واٹربورڈ نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ ناگزیر وجوہات پر کئے جانے والے مرمتی کام کے دوران وہ پانی احتیاط سے استعمال کریں، دریں اثناایم ڈی واٹربورڈ سید ہاشم رضا زیدی کی ہدایت پر واٹربورڈ کے عملے نے کلفٹن میں گلستان فیصل کے مقام پر رسنے والی 6 انچ قطر کی پائپ لائن کو تبدیل کردیا گیا ہے ،میٹروویل خیبر گیٹ کے قریب دھنسنے والی 24 انچ قطر کی سیوریج لائن تبدیلی کے کام کا آغاز کیا گیا ،موسیٰ لائن لیاری میں نصرت بھٹو واٹرپمپنگ اسٹیشن کے جلنے والے 40 ہارس پاور کی موٹر تبدیل کردی گئی ،پمپ کی موٹر جلنے کے باعث علاقہ میں قلت آب کی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ تھا ،شہریوں کی جانب سے ملنے والی شکایات پر اسکیم 33 میں پانی کی مرکزی لائن سے لیا گیا 3 انچ قطر کا کنکشن منقطع کردیا گیا ،مذکورہ کنکشن سے شہریوں کے حصہ کا پانی چوری کیا جارہا تھا ،گلشن اقبال میں ایکسیلینسی بیوٹی پارلر کے سامنے رسنے والی 15 انچ قطر کی پائپ لائن کی مرمت کردی گئی،بہادرآباد میں امتیاز سپر اسٹور کے قریب 6 انچ قطر کی پائپ لائن میں ہونے والے رساو کو بند کردیا گیا ہے ،اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں سیوریج اوورفلو کی شکایات کا خاتمہ کردیا گیا ، عظیم آباد میں دھنسنے والی 12 انچ قطر کی سیوریج لائن کو تبدیل کرکے علاقہ سے سیوریج اووفلو کا خاتمہ کردیا گیا ۔
تازہ ترین