• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیزی سے رسی کودتے ہوئے کرتب دکھانے والا امریکی

امریکی نوجوان نے رسی کودتے ہوئے منفرد انداز کے کرتب سے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔

تیز رفتاری سے رسی پھلانگنے کیلئے بے حد مہارت اور مشق کی ضرورت ہوتی ہے اور ویڈیو میں نظر آنے والے اس امریکی نوجوان کو اگر ہم رسی پھلانگنے کا ماہر کہیں توکچھ غلط نہ ہوگا جس نے تیز ترین رفتاراور منفرد انداز میں رسی پھلانگنے کا حیرت انگیز مظاہرہ کر کے چیمپئنز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

امریکاسے تعلق رکھنے والےہیریسن نامی نوجوان نے نہ صرف تیز ترین رفتار سے رسی کودنے کا شاندار مظاہرہ کیا۔

اس نوجوان نے رسی پھلانگتے ہوئے قلابازی کھانے سمیت ایسے حیرت انگیز اور منفرد انداز اپنائے کہ دیکھنے والے بھی دنگ رہ گئے اور اسے مہارت کی خوب داد دی۔

رسی پھلانگنے کے اس منفرد انداز سے بھرپور ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

تازہ ترین