• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابات ہوں گے،اس میں مجھےکوئی شک نہیں، نواز شریف

Elections Will Be Held Have No Doubt Nawaz Sharif

نوازشریف کا کہنا ہے کہ انتخابات ہوں گے،اس میں مجھےکوئی شک نہیں،اسحاق خان کےدورسےلوگوں کی خواہش ہے کہ دوبھائیوں میں تقسیم ہو،بھائیوں میں آج تک تقسیم ہوئی نا ہی ہوگی،ہمارے آپس میں تنازعات کی خبریں پھیلائی جاتی رہی ہیں۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہا کہ جب اقتدار میں آیا تو اسٹاک ایکسچینج 13ہزار پوائنٹس پر تھی،جب مجھے نکالاگیا تو اسٹاک ایکسچینج 53ہزار پوائنٹس پر تھی ، اب اسٹاک ایکسچینج 40ہزار سے نیچے چلی گئی ہے ۔

صحافی کے سوال میں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میں چیئرمین نیب کی تعیناتی پر کوئی تبصرہ نہیں کرناچاہتا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کے بیانیے سے پوری پارٹی متفق اور یکسو ہے، ہماری پارٹی مکمل طور پر متحدہے ۔اسپتالوں کادورہ کرنے والے وہاں ضرور جائیں مگر اپنے گھر کی خبر بھی لیں۔

نواز شریف نے کہا اس وقت عدالتوں میں بہت سارے مقدمات زیر التوا ہیں،عدالتوں میں زیر التوامقدمات کے بارے میں الگ سے بات کرونگا، میرے خلاف مقدمات پر سپروائزر بٹھادیا گیاہے۔

تازہ ترین