پشاور(نیوزڈیسک)پشاور بورڈ کے زیراہتمام پرائیویٹ سکول مقابلوں میں اقراء انگلش اکیڈمی ہائی سکول کے طلبا عدنان اور زیاد نے بیڈ منٹن میں ایگریکلچر پبلک سکول اینڈ کالج فار بوائر کو 0-2 سے مات دے کر فائنل اپنے نام کر لیا‘ فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی کامیابیوں کے تسلسل کو جاری رکھنے کیلئے بھرپور محنت کریںگے۔