کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر)جمعرات کوشمالی بلوچستان سمیت شمالی علاقہ جات اور مالاکنڈ میں خشک سردی رہی محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5،بارکھان 4،دالبندین 1،گوادر 10،قلات منفی4،خضدار5،لسبیلہ10،سبی3،تربت7،ژوب صفر اور زیارت میں منفی4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاآئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقہ جات، مالاکنڈ اور کوئٹہ ڈویژن شدید سردی کی لپیٹ میں رہیں گے۔