• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجم سیٹھی تقرری ،کیوں نہ ازخودنوٹس لیاجائے،چیف جسٹس

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے ’’کوہاٹ کرکٹ کلب کی غیر فعالیت ‘‘ے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی پاکستان کرکٹ بورڈ کی اپیل واپس لینے کی بنیا دپر نمٹا دی ہے جبکہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ہیں کہ کیوں نہ نجم سیٹھی کے تقرر پر ازخود نوٹس لے لیں ، وہ تو تقرری کے وقت اہل ہی نہیں تھے،چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے جمعہ کے روز پی بی سی کی اپیل کی سماعت کی تو اپیل کنندہ ، کے وکیل تفضل رضوی نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ عدالت کے 2014کے فیصلے سے پی سی بی میں بہت بہتری آئی،جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ان باتوں کو چھوڑدیں ، یہ آپکے گلے پڑ جائیں گی، کیوں نہ نجم سیٹھی کی تقرری پر ازخودنوٹس لیا جائے ؟وہ تو تقرری کے وقت اس کے اہل ہی نہیں تھے، بعد میں انہیں بلواسطہ بورڈ میں لگا دیا گیا ہے، سکروٹنی کا وقت شام پانچ بجے تک تھا تو پی سی بی نے بارہ بجے ہی کیوں فیصلہ سنا دیا تھا؟ تفضل رضوی نے مزید کہا کہ ملک میں کل 2300 کرکٹ کلب ہیں ، ایک ہزار سے زائد کرکٹ کلب غیر فعال ہیں، ہائی کورٹ نے کوہاٹ کرکٹ کلب غیر فعال قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا،چیف جسٹس نے کہا کہ پی سی بی قانون کے مطابق وہ خود ہی اس کی دوبارہ جانچ پڑتال کر سکتا ہے، جس پر فاضل وکیل نے کہاکہ پی سی بی سپریم کورٹ کی بہت مشکور ہے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ میری جانب سے سیٹھی صاحب کو نیک تمنائیں پہنچا دیں، بعد ازاں فاضل عدالت اپنے حکم میں پی بی سی کی اپیل کو خارج کرنے لگی تو فاضل وکیل نے کہا کہ انہیں اپیل واپس لینے کی اجازت دی جائے ،جس پر فاضل عدالت نے اپیل واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی ۔
تازہ ترین