کوئٹہ کلی اسماعیل میں گزشتہ روز 13 سالہلڑکی سے ذیادتی اور قتل کر نے والا ملزم اس کا بھائی نکلا ۔پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف بھی کر لیا ۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کلی اسماعیل میں لڑکی سے زیادتی اور قتل کا معاملہ حل ہو گیا ملزم گرفتار کر لیاگیا۔ زیادتی اورقتل کا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس نےزیادتی اور قتل کی تحقیقات کے لیے ایس ایس پی انوسٹی گیشن جواد طارق کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کے خون کے نمونے اور دیگر شواہد ٹسٹ کے لئےفرانزک لیب بھجوائے جائیں گے۔
اس سے قبل سول اسپتال کوئٹہ کے پولیس سرجن ڈاکٹر نور بلوچ نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق بچی کے ساتھ پہلے زیادتی کی گئی اور بعد میں دوپٹے کے ساتھ اس کاگلا دبا کر ہلاک کیا گیا۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے 13 سالہ بچی کے بہیمانہ قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کر لی اور دو دن میں ملزم کو گرفتار کرنے کا الٹی میٹم دیا تھا اور ہدایت کی کہ ملزم کو2 دن کے اندر گرفتار کیا جائے ملزم کی گرفتاری میں تاخیر پر متعلقہ تھانے کے عملے کے خلاف کا رروائی عمل میں لائی جائے گی۔