• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سمیت مختلف علاقوںمیں بارش وپہاڑوں پر برف باری

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)وادی کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش اورپہاڑوں پر برف باری ہوئی گیس اور بجلی لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامناکرناپڑا تفصیلات کے مطابق وادی کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیر کو بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے دن بھر جاری رہا محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو بھی کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ آئندہ 48 گھنٹے کے دوران وادی کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں شدید سردی کی پیشن گوئی کی گئی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کوکوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قلات اور زیارت میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ رہا جبکہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ۔
تازہ ترین