• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ میں اصلاحات جمہوری اصولوں پرہوں، ملیحہ لودھی

Reforms In Un Should Be On Democratic Principles Maleeha Lodhi

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں اصلاحات جمہوری اصولوں پر ہونی چاہیےجبکہ پاکستان سلامتی کونسل کوزیادہ نمائندہ، جمہوری، شفاف اورجوابدہ بنانے کا حامی ہے۔

پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل اصلاحات پر بین الحکومتی مذاکرات میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ غیرجمہوری عناصرکومضبوط کرنا رکن ریاستوں کی خود مختاری وبرابری کے منافی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل کوزیادہ نمائندہ، جمہوری، شفاف اورجوابدہ بنانے کا حامی ہے جبکہ اقوام متحدہ میں اصلاحات جمہوری اصولوں پر ہونی چاہیے۔

ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ عالمی امن و استحکام کو درپیش چیلنجز میں اضافہ ہو رہا ہے، توقع ہے امسال سلامتی کونسل میں اصولوں کو مفادات پرفتح حاصل ہوگی اورسلامتی کونسل میں اصلاحات کے لیے لچک اورافہام وتفہیم کے جذبے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین