اسلام آباد(نمائندہ جنگ) نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کااجلاس آج بروزہفتہ اسلام آباد میں منعقدہوگا،جس کی صدارت چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکریں گے،ذرائع کے مطابق اجلاس میں سی پیک کے حوالے سے قانونی تنازعات کے حل سے متعلق پالیسی پرغور اورعدلیہ کی کارکردگی کاجائزہ لیا جائے گا اورمستقبل میں مقدمات کی سماعت میں تاخیرسےنمٹنے کے لئےتجاویز زیرغورآئیں گی، اجلاس میں وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس سمیت تمام ہائی کورٹوں کے چیف جسٹس،ٹربیونلز اور خصوصی عدالتوں کے سربراہان کے علاوہ سیکرٹری خارجہ،سیکرٹری داخلہ،سی پیک پراجیکٹ ڈائریکٹر ،چیئرمین ایف بی آر،سیکرٹری قانون وانصاف،سیکرٹری میری ٹائم،سیکرٹری توانائی،سیکرٹری مواصلات،سیکرٹری پلاننگ اورسیکرٹری پاکستان ریلویز بھی شریک ہونگے۔