سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کی بیٹی کی شادی کی تقریب سیاسی مخالفین کے مل بیٹھنے کا بہانہ بن گئی ۔
جاوید ہاشمی کی بیٹی جویریہ ہاشمی کی شادی کی تقریب ایم جی ایم ملتان میں منعقد ہوئی ،جس میں صدر مملکت ممنون حسین ،سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی ۔
تقریب میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال ، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ،سابق وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید اور گورنر پنجاب رففیق رجوانہ بھی موجود تھے ۔
شادی کی تقریب میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی ، جماعت اسلامی کے جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ سمیت اہم سیاسی اور سماجی شخصیت نے شریک ہوئے ،اس موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔