• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خصوصی عدالتوں ، انتظامی ٹریبونلز کی سال 2017کارکردگی کے حوالے سے پریذنٹیشن ، چیف جسٹس کا اظہارناراضی

Todays Print

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ میںʼʼ خصوصی عدالتوں اور انتظامی ٹریبونلز کو فعال بنانے کے حوالے سے اجلاس کے دوران ملک بھر کی تمام خصوصی عدالتوں اور انتظامی ٹریبونلز کی سال 2017کارکردگی کے حوالے سے پریذنٹیشن دی گئی جس میں چاروں صوبوں کی خصوصی عدالتوں اور انتظامی ٹریبونلز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ، اس موقع پر ملک بھر میں واقع خصوصی عدالتوں اور انتظامی ٹریبونلز میں چیئرمین ،ججز اور عملہ کی خالی اسامیوں کے حوالے سے بتایا گیاجبکہ یہ بھی بتایا گیا کہ کس عدالت یا ٹریبونل نے سال 2017 کے دوران کتنے اخراجات کئے اور کتنے مقدمات نمٹائے ہیں، اس موقع پر فاضل چیف جسٹس میاں ثاقب نثا رنے خصوصی عدالتوں اور انتظامی ٹریبونلز کی کارکردگی کے حوالے سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے سیکرٹری کو وفاقی اور صوبائی قوانین کا مطالعہ کر کے خصوصی عدالتوں اور انتظامی ٹریبونلز کو ہائی کورٹ کے ماتحت کرنے کے لئے اصلاحات کیلئے تجاویز پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔

تازہ ترین