• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیادتی کی شکار بچی کے اہل خانہ کو مقدمہ سے دستبرداری کیلئے دھمکیاں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سچل تھانے کی حدود علی محمد گبول گوٹھ میں 16 جنوری کو 9 سالہ بچی کواپنی ہوس کا نشانہ بنانے والے گرفتارملزم کے با اثر ساتھیوں کی جانب سے متاثرہ بچی کے اہل خانہ کو مقدمہ سے دستبردار ہونے کے لئے دبائو ڈالا جارہا ہےاور دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ متاثرہ بچی کی والدہ کا کہناہے کہ ملزم مشتاق گبول کے بااثر ساتھیوں کی جانب سے مقدمہ سے دستبردار ہونے کے لئے دبائو ڈالا جارہا ہے،اصغرگبول ،رحیم گبول اور لکو آئے روز غنڈوں کے ساتھ انکے گھر آتے ہیں اور ڈرانے دھمکانے کی کوشش کرتے ہیں اور مقدمہ سے دستبردار ہونے کے لئے دبائو ڈال رہے ہیں مذکورہ افراد نے انکی بہن کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔
تازہ ترین