بلوچستان کے علاقے چاغی کے سرحدی علاقے برابچہ میں زمین کے تنازعے پر دو گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر چاغی عمران بنگلزئی کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقے میں مسلح تصادم ہوا ہے، فائرنگ کے نتیجے میں دونوں اطراف سے8 افراد ہلاک ہوئے،ایک شخص زخمی ہوا،جسے گرفتار کر کے اسپتال منتقل کردیا۔
مسلح تصادم زمین کے تنازعے پر پیش آیا ہے، واقعہ کے بعد ضلعی انتظامیہ ، لیویزفورس اور ایف سی موقع پر پہنچ گئی ہے اور صورت حال پر قابو پالیا ہے، واقعہ سے متعلق مزید کارروائی جاری ہے۔