• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریحام کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی،عون چوہدری، ابھی تو کچھ کہا ہی نہیں،ریحام خان

Todays Print

کراچی (نیوز ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے پرسنل سیکریٹری عون چوہدری نے ٹوئٹر پر ریحام خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہےکہ میرے لیڈر عمران خان خواتین کی عزت کرتے ہیں،اگر میں نے ریحام خان پر لب کشائی کی تو ان کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، ان کے چہرے سے نقاب اتر چکا ہے۔اس پر رد عمل دیتے ہوئے ریحام خا ن نے صرف اتنا کہاکہ ”ابھی تو کچھ کہا ہی نہیں“واضح رہے کہ ریحام خان نے اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کے ذرائع نے عمران خان تیسری شادی کی تصدیق کر دی ہے مگر نہ جانے کیوں عمران خان اس کا اعلان نہیں کر رہے۔ وہ تو اپنی شادی کے معاملے پر بھی جھوٹ بولتے رہے ہیں۔

تازہ ترین