• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر صحافی صدیق بلوچ کے انتقال پر اے پی این ایس کا اظہار تعزیت

کراچی(پ ر)آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر سرمد علی اور سیکرٹری جنرل، عمر مجیب شامی نے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے روزنامہ بلوچستان ایکسپریس کوئٹہ کے پبلشر محمد صدیق بلوچ ممتاز سینئرصحافی اور رکن ایمیریٹس آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے انتقال پر ملال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی انہیں جوار رحمت میں جگہ اوران کے رفقاءو سوگوار خاندان کو صبرجمیل عطا فرمائے۔ اے پی این ایس کے اراکین ان کے اہل خانہ کے اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ 
تازہ ترین