آپ آف لائن ہیں
جمعرات 8؍رمضان المبارک 1439ھ24؍مئی 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
برمنگھم(ابرار مغل) آزاد کشمیر اسمبلی میں عقیدہ تحفظ ناموس رسالتؐ کی قانون کی منظوری احسن اقدام ہے، پاکستان میں شہید جمہوریت ذوالفقار علی بھٹو نے کئی دھائیاں قبل نبی کریمؐ کی عظمت و شان کیلئے منکرین رسالت کو غیر مسلم قرار دے کر اس عقیدہ پر مہر ثبت کردی تھی۔ اب اسی تسلسل کو آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں جاری رکھا گیا۔ ان خیالات کا اظہار پی پی پی ورکرز ایکشن کمیٹی برمنگھم کے کنوینر اور کشمیر موومنٹ فورم کے چیئرمین الحاج راجہ گلتاسب خان نے آزاد کشمیر میں عقیدہ ختم نبوتؐ کے حوالے سے قانون سازی مکمل ہونے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریمؐ کی عظمت و شان سے بڑھ کر ہمارے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو نے ستر کی دھائی میں نبی کریمؐ کی عظمت و شان کو پاکستان میں قیامت تک محفوظ کردیا ہے۔ پاکستان میں نبی کریمؐ کو آخری نبی نہ ماننے والے غیر مسلم ہیں، اب آزاد کشمیر اسمبلی نے بھی منکرین ختم نبوت کو سرکاری طورپر غیر مسلم قرار دیا ہے۔ راجہ گلتاسب خان نے قانون ساز اسمبلی میں اس قانون کو منظوری پر وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان سمیت اراکین اسمبلی بالخصوص پیر ڈاکٹر پروفیسر رضا نجاری سیفی اور راجہ جاوید اقبال کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

x
Advertisement

​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں