• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت تجارت و ٹیکسٹائل، 25ارب سے زائد ترقیاتی منصوبوں کی تجاویز منظور

Todays Print

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے وزارت تجارت و ٹیکسٹائل کے آئندہ مالی سال کے 25ارب62کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی تجاویز کی منظوری دے دی جبکہ وزارت تجارت کو ہدایت کی کہ پاکستان ٹوبیکو بورڈ ایکٹ میں ترمیم کی تجاویز پیش کی جائیں تاکہ کاشتکاروں کو تمباکو کارجسٹرڈ اور تصدیق شدہ بیج فراہم ہو سکے ،قائمہ کمیٹی کا اجلاس سراج محمد خان کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں وزارت تجارت نے آئندہ مالی سال کے لیے 8ارب 55کروڑ روپے مالیت کےسات ترقیاتی منصوبے پیش کیے جن میں کراچی لاہور پشاور اور کوئٹہ کے لیے ایکسپو سنٹرز کے قیام کے منصوبے بھی شامل ہیں ۔

تازہ ترین