• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں مالی سال، سات ماہ کا تجارتی خسارہ 23کھرب روپے تک پہنچ گیا

اسلام آباد( نمائندہ جنگ ) پاکستان کا رواں مالی سال کے سات ماہ ( جولائی تاجنوری ) میں تجارتی خسارہ 23کھرب روپے کے ساتھ ساڑھے 26فیصد ہوگیاہے ، 13کھرب 82ارب روپے کی برآمدات ،36 کھرب 80ارب روپے کی درآمدات ہوئیں،سرکاری اعداد وشمارکے مطابق سات ماہ میں 13کھرب 82 ارب روپے کی برآمدات اور 36کھرب 80ارب روپے کی درآمدات ہوئی ہیں،برآمدات میں جنوری 2018 میں دسمبر2017 کے مقابلے میں 1.26فیصد اور گزشتہ برس جنوری کے مقابلے میں 17فیصد اضافہ ہواہے دوسری طرف درآمدات میں جنوری میں دسمبر کے مقابلے میں 16فیصد اور جنوری 2017کے مقابلے میں 26فیصد اضافہ ہوا۔
تازہ ترین