• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آرکے 554افسران نے تاحال ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے

ملتان (نمائندہ جنگ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کے اپنے ہی سیکڑوں افسران نے سال 2017ء کے انکم ٹیکس گوشوارے تاحال جمع نہیں کرائے ۔ایف بی آر کےگریڈ 17 تا21 کے 554 افسران نے سال 2017ء کے انکم ٹیکس گوشوارے سرے سے جمع ہی نہیں کرائے، ایف بی آر حکام نے تمام فیلڈ دفاتر کو مذکورہ نان فائلرز افسران کی فہرستیں ارسال کر دی ہیں اور ریجنل ٹیکس آفس (آر ٹی او) ملتان سمیت تمام ٹیکس دفاتر کے انچارج صاحبان سے کہا گیا ہے کہ وہ سال 2017ء کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے افسران سے فوری گوشوارے وصول کریں۔ایف بی آرکے ترجمان کا کہنا ہے کہ مختلف وجوہات کی بنا پر گوشوارے جمع کرانے میں تاخیر ہو جاتی ہے مراسلہ جاری ہونے کے بعد ایف بی آر کے554نان فائلرز افسران نے گوشوارے جمع کرانے شروع کر دیئے ہیں ۔ چیف ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر طارق غنی کی جانب سے بھیجی جانیوالی فہرست میں گریڈ 21 کے تین افسران حبیب اللہ خان چیف کمشنر (ان لینڈ ریونیو سروس) فارینہ مظہر ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل اور ڈاکٹر منظور احمد اکائونٹنٹ ممبر کے نام شامل ہیں۔ اس فہرست میں گریڈ 20 کے 45 افسران ڈائریکٹر جنرل ناصر اقبال‘ پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر زبیر، ٹریڈ آفیسر ڈاکٹر نعیم‘ ڈائریکٹر عرفان الرحمن، رباب سکندر، سید حامد علی، کلکٹر محمد یعقوب، کمشنر امتیاز احمد، چیف کمشنر رجب الدین، کمشنر سجاد اکبر، سید معروف گیلانی، ظہور احمد، چیف کمشنر غلام مصطفی، کمشنر محمد شریف اعوان، کلکٹر افتخار احمد، ڈائریکٹر شیخ زاہد مسعود، کمشنر عصمہ آفتاب، چیف عبدالخالق شیخ، کلکٹر ڈاکٹر شفیع الدین، کمشنر رضوان احمد، ڈاکٹر توقیر احمد، ڈاکٹر عبدالرحمن رند، کلکٹر ڈاکٹر آصف محمود، کمشنر قیصر محمود، محمد عابد، ارشاد حسین، کلکٹر ڈاکٹر ذوالفقار علی چوہدری، ڈائریکٹر آمنہ حسین، ٹریڈ آفیسر محمد امیر، کمشنر محمد جمیل بھٹی، ڈاکٹر حامد عتیق سرور، ڈائریکٹر ڈاکٹر سمرا اشرف، چیف ڈاکٹر فرید اقبال قریشی، کلکٹر سعود عمران احمد، چیف مکرم جاہ انصاری، ڈائریکٹر فیاض انور، کلکٹر شازیہ اکرم، کمشنر فوزیہ فخر، کلکٹر احمد رضا خان، ڈائریکٹر جنرل عبدالوحید، کلکٹر فیاض احمد، کمشنر محمد اعظم شیخ، ڈائریکٹر جنرل ناصر خان، فہیم محمود، ڈائریکٹر صادق اللہ خان کے نام شامل ہیں۔ جاری کردہ اس فہرست میں گریڈ 19 کے 117 افسران شامل ہیں۔ گریڈ 18 کے 227افسران نے بھی انکم ٹیکس ریٹرن فائل نہیں کئے ۔اسی طرح گریڈ 17 کے 162 افسران بھی اس فہرست میں شامل ہیں جنہوں نے سال 2017ء کے ٹیکس گوشوار جمع نہیں کرائے۔اس حوالے سے جب فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے ترجمان ڈاکٹر اقبال سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ایسے افسران جو بیرون ملک ہوں یا محکمانہ کورسز پر گئے ہیں ان کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں تاخیر ہو جاتی ہے۔
تازہ ترین