کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر ) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات و سابق ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ امیر العظیم دو روزہ دورے پر آج کوئٹہ پہنچیں گے ، دورے کے دوران وہ جماعت اسلامی شعبہ نشر و اشاعت کے زیر اہتمام اضلاع کے میڈیا ذمہ داران کیلئے منعقدہ ایک روزہ میڈیا ورکشاپ سے خطاب کریں گے ، میڈیا ورکشاپ اتوار 11 فروری کو صبح دس سے شام پانچ بجے تک صوبائی سیکرٹریٹ میں ہوگی ۔