وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔
وزارتِ خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 7 روپے 95 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔