• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کی ایران اسرائیل کشیدگی کم کرانے کیلئے ثالثی کی پیشکش

روس نے ایران اسرائیل کشیدگی کم کرانے کے لیے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔ 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی ہم منصب پیوٹن کو بطور ثالث قبول کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔

ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اس وقت ایران اسرائیل کشیدگی کا حصہ نہیں ہے لیکن ممکن ہے کہ وہ اس کا حصہ بن جائے۔

دوسری جانب ترک صدر طیب اردوان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون پر گفتگو جس میں دونوں صدور نے ایران اسرائیل تنازع پر تبادلۂ خیال کیا۔

ترک صدر نے ٹرمپ سے خطے کو آگ میں دھکیلنے والی تباہی روکنے کے لیے فوری اقدام کرنے کا کہا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید