• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دی ہیگ مالی کے فیلڈ گراؤنڈ میں فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے مظاہرہ

دی ہیگ مالی کے فیلڈ گراؤنڈ میں غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں کیے گئے مظاہرہے میں اسرائیلی بربریت اور ظلم وستم کے خلاف ایمنسٹی انٹرنیشنل انسانی حقوق کی تنظیموں، مختلف اسلامی ممالک کی تنظیموں اور مقامی ڈچ کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد جمع ہوئی۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق شرکاء کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ بتائی جارہی ہے۔

اس موقع پر عالمی اداروں اور حکومتوں پر زور دیا گیا کہ غزہ میں بڑی تعداد میں معصوم بچے ظلم کا نشانہ بن رہے ہیں یہ ظلم بند ہونا چاہیے۔

نیدرلینڈز کے سفید فام عوام کی کثیر تعداد کے ساتھ ساتھ پاکستانی کمیونٹی نے بھی شرکت کی.

برطانیہ و یورپ سے مزید