کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے اپنے رہنما خالد محسود المعروف سید سجنا کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کی تصدیق کردی ہے، خالد محسود سجناکو امریکہ نے اکتوبر 2014 میں دہشت گرد قرار دیا تھا۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی طالبان کا نائب امیر سید سجنا پچھلے ہفتے جمعرات کو امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہوگیا تھا۔
ڈرون حملہ شمالی وزیرستان کے علاقے گورویک میں کیا گیا تھا تاہم پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملہ پاکستانی سرحد کے نزدیک افغان صوبے پکتیا میں کیا گیا تھا، کالعدم تنظیم نے سید سجنا کی جگہ اپنا نیا نائب امیر مقرر کر لیا ہے۔