ملتان ( سٹاف رپو رٹر ) آل پاکستان مسلم لیگ جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اختر بھٹہ نے کہا ہے کہ کرپٹ حکمرانوں کے احتساب کا وقت قریب آن پہنچا ہے عام انتخابات میں عوام اے پی ایم ایل کے امیدواروں کو ایوانوں میں لائیں گے تو ملک کی ترقی و خوشحالی کے دور کا آغاز دو بارہ شروع ہو جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں کے وفد سے ملاقات میں کیا، انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف جلد تما م کیسز سے بری ہوں گے اور جلد پاکستان آئیں گے۔