• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں کوئی شے ناکارہ نہیں اور ایسے باصلاحیت فنکاروں کی بھی کمی نہیں جو ناکارہ سمجھ کر پھینکی جانے والی اشیاء سے ایسی منفرد چیزیں تیار کر لیتے ہیں جو روزمرہ کے معمولات میں نہایت اہمیت کی حامل ہوتی ہیں۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سین فرانسیسکو سے تعلق رکھنے والی ایک کمپنی نے دلکش ڈیزائن کے حامل ایسے جوتے تیار کر لئے ہیں جو نا قابلِ استعمال سمجھ کر پھینکی جانے والی پانی کی بوتلوں سے بنائے گئے ہیں۔

 

ان ماحول دوست جوتوں کی تیاری میں ماہر فنکاروں نے بوتلوں کو باریک پیس کر ان سے ایک انوکھا فائبر بنایا اور اس فائبر کی مدد سے جوتوں کی بنائی کی گئی جس میں سول نصب کرنے کے بعد خواتین کے نت نئے فیشن سے آراستہ جوتے تیار ہو جاتے ہیں۔

اس سے ثابت ہوتا ہے کہ دنیا میں ہر شے قابلِ استعمال ہے بس عقل اور ذرائع کے استعمال سے نا ممکن کو بھی ممکن بنا یا جاسکتا ہے

تازہ ترین