• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ ڈرامہ فلم’ڈیتھ وِش‘کی نئی جھلکیاں جاری

ایکشن سے بھرپور فلموں کے دیوانے ہو جائیں تیار کیوں کہ ہالی ووڈ ڈرامہ فلم ڈیتھ وِش کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

ایلی روتھ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنی بیوی کے قتل کے بعد انتقام کی آگ میں جلنے لگتا ہے اور بدلہ لینے کیلئے نکل پڑتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں ہالی ووڈ کے معروف اداکار بروس ویلس کے علاوہ ڈین نورس،مائیک ایپس،ونسینٹ ڈی اونوفریو،کمیلا مرون اور رونی گین شامل ہیں۔

راجر برنبام کی پروڈیوس کردہ یہ ایکشن سے بھرپور فلم 2 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین