• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں،ساتھیوں کو تنہا نہیں چھوڑتے،پرویز الٰہی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چوہدری پرویزالٰہی سے ڈسکہ کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ممتاز علی نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم سیاست کو عبادت اور عوامی خدمت سمجھ کر کرتے ہیں، اپنے دوستوں اور ساتھیوں کو ہمیشہ عزت و احترام دیتے ہیں جو اِن کا حق ہے۔ سیاست میں اتار چڑھائو آتے رہتے ہیں مگر ہم اپنے ساتھیوں و دوستوں کو کبھی نہیں چھوڑتے۔
تازہ ترین