• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس ہائی کورٹ کی اسلام آباد میں فرانزک لیب قائم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (خبر نگار) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ محمد انور خان کاسی نے اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کی فرانزک لیب قائم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ جلد اور فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنانے سمیت عدلیہ اور انتظامیہ کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔ استغاثہ کے نظام کو بہتر بناکر عدالتوں میں چالان بروقت پیش کئے جائیں۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی سربراہی میں صوبائی انصاف کمیٹی برائے اسلام آباد کا اجلاس ہوا جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار بڑھانے کے لئے تجاویز پر غور کیا گیا۔ جلد اور فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنانے سمیت عدلیہ اور انتظامیہ کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے تجویز کردہ اقدامات بھی زیر غور آئے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ محمد انور خان کاسی نے کہا کہ اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کی فرانزک لیب قائم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ استغاثہ کے نظام کو بہتر بناکر عدالتوں میں چالان بروقت پیش کئے جائیں۔ انکا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ماڈل جیل کا جلد قیام اور قیدیوں کو جیل سے عدالتوں میں پیش کرنے کے لئے نئی وینز کی خریداری کی ضرورت ہے۔ توقع ہے کہ اجلاس میں تجویز کئے گئے اقدامات پر جلد اور فوری عمل یقینی بنایا جائے گا۔
تازہ ترین