• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز پر فائرنگ، 4 اہلکار شہید

Firing In Quetta 4 Security Personel Dead

کوئٹہ کے علاقے لانگو آباد میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ سے 4 اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مسلح ملزمان نے لانگو آباد میں گشت پر مامور سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 4 اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

شہید اہلکاروں کی شناخت اسلم، سعید، شبیر اور امجد کے ناموں سے ہوئی۔

پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق دہشت گردی میں نائن ایم ایم پستول استعمال کی گئی جس کے متعدد خول موقع سے قبضے میں لے  لیے گئے جبکہ دیگر شواہد بھی اکٹھے کرلئے گئے۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران پولیس اور لیویز سمیت 17 سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں کو شہید کیا جاچکا ہے۔

تازہ ترین