آپ آف لائن ہیں
اتوار 4؍رمضان المبارک 1439ھ 20؍مئی 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Four More Patients Of Seasonal Influenza In Multan

ملتان کے نشتر اسپتال میں سیزنل انفلوائنزہ کے شبہ میں4 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ چاروں مریضوں میں انفلوائنزہ کی تصدیق کے لئے رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے۔

ترجمان محکمہ صحت ملتان ڈاکٹر عطا الرحمان کے مطابق نشتر اسپتال میں سیزنل انفلوائنزہ کےمزید 4 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

x
Advertisement

ان مریضوں میں 3 خواتین اور ایک مرد شامل ہےجبکہ تین مریضوں کا تعلق خانیوال اور ایک کا وہاڑی سے ہے۔

چاروں مریضوں کے ٹیسٹ کرلیے گئے ہیں تاہم تصدیق کے لیے رپورٹ کا انتظار ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ اس وقت نشتر اسپتال میں سیزنل انفلوائنزہ کے 9 مریض زیر علاج ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت کےمطابق 15دسمبر سے اب تک 138 افراد میں سیزنل انفلوائنزہ کی تصدیق ہوئی ہےجس میں سے 45 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں