کراچی (نیوزڈیسک) بھارتی تاریخ کے سب سے بڑے بینک فراڈ کے الزام میں ملک کے ارب پتی جوہری ’’فائر اسٹار ڈائمنڈ برانڈ ‘‘ کے مالک نیرو مودی کی رہائش گاہ سمیت نئی دہلی اور صورت میں موجود ان کی نصف درجن سے زائد دکانوں پر بھی چھاپے مارے جا چکے ہیں ۔ یہ چھاپے مودی اور ان کے خاندان کے چند افراد کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس درج ہونے کے بعد سے مارے جا رہے ہیں ۔