• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عام انتخابات کی تیاریاں، ملک میں جلسوں کا موسم

Pml N Ji Jui F Public Meetings Today

ملک میں عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، اسی سلسلے میں بڑی سیاسی جماعتیں آج جلسے منعقد کررہی ہیں۔ شیخوپورہ میں مسلم لیگ (ن) کا جلسہ ہوگا،حیدرآباد میں جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان کی اسلام آباد زندہ آباد کانفرنس ہوگی تو نوشہرہ میں جماعت اسلامی پنڈال سجارہی ہے جبکہ نوشہروفیروز میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے جلسے کی تیاریاں جاری ہیں۔

مسلم لیگ ن آج شیخو پورہ کےکمپنی باغ میںمیں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔ جلسے کا پنڈال دو گراؤنڈز میں بنایا گیا ہے، عقب میں بڑی اسکرین لگادی گئی ، شہر کی سڑکوں پر نوازشریف اور مریم نواز کے خیر مقدمی بینر ز آویزاں کردیئے گئے ہیں ۔

جلسہ گاہ میں بڑی اسکرین بھی نصب کردی گئی جبکہ پرویز رشیداورمریم اورانگزیب نے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نوازجلسےسےخطاب کریں گی۔

دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام (ف) آج حیدر آباد میں جلسہ کے انعقاد کررہی ہے جبکہ جماعت اسلامی نوشہرہ میں پنڈال سجائے گی، جس سے اہم رہنما خطاب کریں گے۔

گرینڈڈیموکریٹک الائنس کی جانب سے آج نوشہروفیروز کےعلاقے سدھوجا میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین