بریڈفورڈ (محمد رجاسب مغل )خواجگان نقشبندیہ مجددیہ قادریہ ڈھنگروٹ شریف کے چشم و چراغ معروف روحانی پیشوا پیر طریقت خواجہ پیر محمد شریف نقشبندی مجددی قادری دینہ ضلع جہلم میں انتقال کر گئے، آپ حضور قبلہ عالم تاجدار فیض پور شریف کے برادر اصغر تھے۔ علامہ پیر محمد زکریہ نعمانی صاحبزادہ مفتی عزیز الرحمن نقشبندی صاحبزادہ غلام فرید مخدوم کے والد، فضیلت الشیخ پیر محمد حبیب الرحمن محبوبی ،سجادہ نشین دربار عالیہ فیض پور کے سجادہ نشین مولانا پیر محمد عتیق الرحمٰن اور بیرسٹر چوہدری عبدالقیوم کے حقیقی چچا تھے ،آپ کی نماز جنازہ اور تدفین اتوار کو دینہ میں کی گئی، مرکزی جماعت اہلسنت یو کے برطانیہ کی تمام سنی تنظیموں اور عقیدت مندوں نے آستانہ عالیہ ڈھنگروٹ شریف اور ڈہانگری شریف کے مشائخ سے اظہار تعزیت کیا ہے ،پیر سید شعیب حسین شاہ ، پیر سید ریاض حسین شاہ ،محقق برطانیہ ظفر محمود فراشوی ،مفتی غلام سرور، مولانا حافظ نعمت علی چشتی ، علامہ نثار احمد بیگ،پیر سید ریاض حسین شاہ رضوی ،علامہ مفتی فضل احمد قادری،مفتی اختر علی قادری،علامہ قاضی عبداللطیف قادری،پیر دلدار علی شاہ سجادہ نشین دیوان حضوری،علامہ سید پیر اشتیاق حسین شاہ گیلانی، مولانا پیر محمد احمد نقشبندی،مولانا حافظ نثار احمد رضا ، قاری محمد علی شرقپوری علامہ سید حسنین رضا بخاری، جگر گوشہ محدث سیالکوٹی صاحبزادہ حماد رضا، صاحبزادہ ڈاکٹر مصطفے بیگ قادری، صاحبزادہ حافظ فضل محمد قادری، صاحبزادہ وقار بیگ قادری، صاحبزادہ شفقات احمدشاہ، قاری محمد زمان قادری، مولانا حافظ عبدالعزیز نقشبندی مولانا محمد بشیر کیانی، قاضی نوید الرحمن قادری، مولانا حافظ محمد عارف صدیقی، مولانا حافظ جہانگیر ساقی، قاری محمد ظہیراقبال، مولانا بشیر طاہر نقشبندی، مولانا قاری محمد شفیع نقشبندی، علامہ ساجد فراشوی، قاری محمد رمضان،علامہ دلشاد حسین قادری قاری اعجاز چشتی ، مولانا محمد ایوب کے علاوہ اسلامک ویلفیئرسوسائٹی یوکے کی دعائیہ تقریب میں مولانا محمد احمد نقشبندی، مولانا مقصود احمد رضوی، الحاج ظہوراحمد مجددی، مولانا حافظ محمدظہیراحمد نقشبندی، مولانا حافظ محمد طارق ربانی، مولانا حافظ عبدالعزیز نقشبندی، مولانا حافظ محمد عظیم مجددی، مولانا حافظ نثار احمد رضا، مولانا قاری محمد رمضان صدیقی، مولانا محمد رفیق ناڑوی، مولانا عبدالقیوم نظامی نےخواجگان ڈھنگروٹ شریف کے چشم وچراغ پیرطریقت حضرت پیر محمد شریف نقشبندی مجددی قادری کے وصال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے بلندی درجات کی دعا کی اور آپ کے صاحبزادگان صاحبان صاحبزادہ مفتی عزیز الرحمٰن نقشبندی، صاحبزادہ غلام فرید مخدوم اور مبلغ اسلام حضرت پیرزادہ محمد زکریا نعمانی کے علاوہ بیرسٹر عبدالقیوم چوہدری، محبوب المشائخ حضرت پیر محمد حبیب الرحمن محبوبی، زینت المشائخ پیر محمد عتیق الرحمن فیض پوری اور صاحبزادہ عرفان الحق مدنی الازہری، صاحبزادہ انوار الحق قادری الازہری، صاحبزادہ اسرارالحق اویسی الازہری اور جملہ خانوادہ خواجگان ڈھنگروٹ شریف سے خصوصی طور پر اظہار تعزیت کیاہے۔