• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ: پی آئی اے، اسٹیل ملز کی مجوزہ نجکاری کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس

Ppp Oppose Privatization Of Pia Pakistan Steel Mills

پی آئی اے اور اسٹیل ملز کی مجوزہ نجکاری کے خلاف پیپلز پارٹی نے سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کر دیا۔

سینیٹر فرحت اللہ بابر کی طرف سےجمع کرائے گئے توجہ دلائو نوٹس میں کہا گیاہے کہ ایسے وقت میں جب عام انتخابات قریب ہیں پی آئی اے کی نجکاری شکوک و شبہات پیدا کرے گی۔

گزشتہ چند برسوں میں پاکستان اسٹیل ملز اور پی آئی اے نے اربوں روپے کا نقصان کیا، حکومت کی غفلت کی وجہ سے ان اداروں کے خسارے میں اضافہ ہوا ہے۔

توجہ دلاؤ نوٹس کے مطابق پی آئی اے کی پریمیئرسروس نے 3 ارب روپے کا نقصان کیا۔ یہ انتہائی اہم معاملہ ہے، معمول کی کارروائی روک کر بحث کرائی جائے۔

تازہ ترین