کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلااف کریک ڈائون کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر کے مسروقہ گھڑیاں ٗ زیورات اور منشیات قبضے میں لے لی پولیس کے مطابق پشتون آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر ایک مکان میں کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان محمد عمر اور احسن شاہ کو گرفتار کرکے 4گھڑیاں ، زیورات ٗ 2 موبائل فونز اور ایک کلو چرس قبضے میں لے لی جبکہ سریاب پولیس نے ایک مفرور نور محمد کو گرفتار کر لیا ۔