نئی دہلی (رائٹرز) بھارت میں انسداد بدعنوانی ایجنسی نے پنجاب نیشنل بینک میں ایک ارب 80 کروڑ ڈالر فراڈ میں مبینہ طور پر ملوث 100 شیل کمپنیوں (سمندر پار کمپنیوں) کیخلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔ منگل کے روز حکومتی ذریعہ نے بتایا کہ بھارتی سناروں نروا مودی اور گیتانجلی جیمز کے مہول چوکسی نے مبینہ طور پر ان کمپنیوں کو رقوم کی ترسیل کیلئے استعمال کیا۔