• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرمیلا فاروقی کے خلاف نیب کا جواب سندھ ہائیکورٹ میں جمع

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کی نااہلی سے متعلق نیب نے جواب جمع کرادیاہے آئندہ سماعت پر شرمیلا فاروقی کے وکیل اور وفاق کے وکیل نیب کے جواب پر دلائل دینگے۔منگل کو عدالت عالیہ کے دورکنی بنچ کے روبرورکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کی ناہلی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ نیب کی جانب سے جواب جمع کرایا گیاجس میں عدالت عالیہ کو آگاہ کیا گیاہےکہ درخواست گزار کا موقف حقائق کے برعکس ہے۔ شرمیلا فاروقی کو نیب قوانین کے تحت 2001 میں فیصلہ سنایا گیا۔ 2001 سے نیب قوانین نافذ العمل ہے۔ اگر درخواست گزار کا فیصلے سے اتفاق نہیں تھا تو مقررہ مدت میں اپیل داخل کیوں نہیں کی۔ اپیل 10 روز میں داخل کرنی چاہئے تھی نیب حکام نے جواب میں استدعا کی ہےکہ شرمیلا فاروقی کی درخواست مسترد کی جائے۔ عدالت نے شرمیلا فاروقی کی درخواست پر نیب اور الیکشن کمیشن کو مزید کارروائی سے روک رکھا ہے۔ عدالت نے سماعت 6 مارچ تک ملتوی کردی۔
تازہ ترین